Tag: نئی دہلی

  • ایک روزہ میچوں کی عالمی درجہ بندی،،،پاکستان کی پوزیشن کیا،،،رپورٹ آگئی

    ایک روزہ میچوں کی عالمی درجہ بندی،،،پاکستان کی پوزیشن کیا،،،رپورٹ آگئی

    نئی دہلی( سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ، انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے باوجود تیسرے نمبر پر موجود ہے ،پاکستان کی چھٹی پوزیشن بھی قائم ہے۔گزشتہ روز آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلےگئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔انگلینڈ نے کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ریٹنگ پوائنٹس جنوبی افریقا کے برابر کر دیئے تاہم اس کے باوجود اس کا تیسرا نمبر ہے، شکست خوردہ کیوی ٹیم بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں۔

     

  • دہلی ڈیر ڈیولز کی قیادت ایک بار پھر گمبھیرکے پاس

    دہلی ڈیر ڈیولز کی قیادت ایک بار پھر گمبھیرکے پاس

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر کو ایک بار پھر آئی پی ایل دو ہزار اٹھارہ سیزن کیلئے دہلی ڈیر ڈیولز کا کپتان مقرر کردیا گیا،ان کا کہنا ہے کہ قیادت کا منصب اہم اعزاز سہی مگر یہ ذمہ داری بہت بڑا چیلنج بھی ہے جس کو نبھانے کی وہ بھرپور کوشش کریں گے ۔ فرنچائز نے انہیں جنوری میں ہونے والی نیلامی کے دوران دو کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ انہیں جو کھلاڑی دیئے گئے ہیں ان کے ساتھ وہ ایک متوازن ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

  • روی شاستر نے کوہلی کو عمران خان کا ہم پلہ قرار دیدیا

    روی شاستر نے کوہلی کو عمران خان کا ہم پلہ قرار دیدیا

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کپتان ویرات کوہلی کو سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے ہم پلہ قرار دے دیا۔

    سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے ایک انٹرویو میں کپتان ویرات کوہلی کا موازنہ ورلڈ کپ 92 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان عمران خان سے کیا ہے۔

    روی شاستری کا کہنا ہے کہ کوہلی ذہنی اور جسمانی طور عمران خان کی طرح مضبوط ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی کوہلی کا آغاز ہے ، وہ نوجوان ہیں لیکن اس کے باوجود اس کا شمار بہترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا ہے۔

    روی شاستری کے مطابق کوہلی مثالی قیادت کرنا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں عمران خان کی یاد دلاتے ہیں اور کوہلی میں بہت سی ایسی خصوصیات ہیں جو عمران خان میں دیکھیں۔

    روی شاستری کا کہنا ہے کہ کوہلی میں بھی یہ خوبی ہے کہ وہ آغاز میں ہی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور کھیل پر غلبہ حاصل کرناچاہتا ہے، کوہلی کے ذہن میں یہ بات ہے کہ کوئی چیز مشکل نہیں سب ممکن ہے۔

  • یوراج سنگھ نے کیریئر بارے بڑا اعلان کردیا

    یوراج سنگھ نے کیریئر بارے بڑا اعلان کردیا

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کروں گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

    یووراج سنگھ نے آخری مرتبہ جون 2017ء میں ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہاہوں اسلئے کھیل کو جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ رواں برس شیڈول آئی پی ایل میرے کیریئر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں بلکہ بھارتی ٹیم میں کم بیک کروں۔

    کینسر کی وجہ سے میرا کیریئر بری طرح متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع ملا اسلئے پوری امید ہے کہ دوبارہ بھارت کی نمائندگی کا موقع ملے گا اور ہدف کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ یووراج سنگھ 2011ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہیرو تھے، انہوں نے میگا ایونٹ میں عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو 28 برس بعد عالمی چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا تاہم ان دنوں انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔

  • کیون پیٹرسن نے ایسا کام کردیا کہ آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

    کیون پیٹرسن نے ایسا کام کردیا کہ آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گیڈیئیٹرز کے کھلاڑی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ننھے تیندوے کو گود لے لیا ہے۔

    پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دبئی آئے ہوئے کیون پیٹرسن اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر بھارت گئے جہاں انہوں نے ننھے تیندوے کو گود میں لے کر دودھ پلایا۔

    پیٹرسن نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی تو مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

    واضح رہے کہ کیون پیٹرسن جانوروں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور گزشتہ دنوں بھارت میں تندوؤں کی نسل کو خطرات سے متعلق خبر پر انہوں نے ننھے تیندوے کو گود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

     

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈراہول ڈراوڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈراہول ڈراوڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے عظیم بلے باز اور انڈر19 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کیلئے یکساں انعام کا اعلان کیا ہے۔

    بھارت ٹیم کی انڈ19 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم نے کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ کیلئے 50 لاکھ جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین اور کھلاڑیوں کیلئے بالترتیب 30 اور 20 لاکھ روہے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم کھیل کے میدان میں ‘دیوار’ کے نام سے مشہور عظیم بھارتی بلے باز نے بحیثیت کوچ بھی اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ کہہ کر انعام لینے سے انکار کردیا کہ ٹیم کی فتح میں سب کا برابر کا کردار ہے لہٰذا ٹیم کے تمام اراکین کو یکساں انعام سے نوازا جائے جس پر بورڈ میں موجود اکثر لوگوں نے اچھنبے کا اظہار کیا تھا کہ ڈراوڈ نے کیسے اپنی انعامی رقم میں کٹوتی کی درخواست کی۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے ڈراوڈ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کیلئے 25لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کردیا۔

  • بھارت پی ایس ایل کی زد میں آگیا

    بھارت پی ایس ایل کی زد میں آگیا

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ لوورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلی بار بھارت میں کرکٹ فینز کو پی ایس ایل کے میچز کے لئے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں تاہم پہلے دو سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرز اور فینز پی ایس ایل دیکھنے کیلئے کافی بے تاب ہیں ۔پہلے دو ایڈیشنز میں بھارت میں یہ میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے تھے تاہم اس بارچھ ٹیموں پرمشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ڈی ایس اسپورٹس کے تحت ٹیلی کاسٹ اور لائیو اسٹریم ہوسکے گی ۔ڈسکوری کمیونی کشن کے چینل کیذریعے پورا بھارت پی ایس ایل کے میچز براہ راست انجوائے کرسکے گا۔ڈی ایس اسپورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں رمیز راجہ ڈینی موریسن ، ایلین وائیکنگز، بازید خان، مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ فینز کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔

     

  • سریش رائنا کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر آٰگئی

    سریش رائنا کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر آٰگئی

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کی ایک بار پھر بھارتی ٹیم میں واپسی ممکن ہو گئی، حالیہ ساؤتھ افریقہ دورے میں ٹی 20 سریز میں شریش رائنا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سریش رائنا نے کہا کہ اتنے وقت تک ٹیم میں شامل نہیں کرنے پر بہت دکھ ہوا، بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ میں 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا کا کہنا تھا کہ اچھی کارگردگی کے باوجود مجھےٹیم سے ڈراپ کیا گیااس بات کا بہت افسوس ہوا، لیکن اب یو یو ٹسٹ کلیئرکر لیا ہے اور بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، ان تمام مہینوں کے دوران بہت مشکل تربیت کی ہے تاکہ ایک بار پھر ٹیم کے لیے بہت اچھا کھیل پیش کر سکوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹریننگ نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ جب تک ممکن ہے بھارت کےلیے کھیلنا چاہتا ہوں، اب 2019 کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتا ہوں کیوںکہ میں انگلینڈ میں اچھی کارگردگی دکھا چکا ہوں، مجھے اپنی صلاحیتوں پراعتماد ہے کہ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچزمیں اچھا کھیل پیش کرو نگا۔

    31 سالہ کھلاڑی 223 ایک روزہ جبکہ 65 ٹی 20 میں بھارت کی نمائندگی کرنےوالے سریش رائنا خود کو اس کھیل کے لئے بہت تازہ دم محسوس کر رہے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کھیلنے والےسریش رائنانے آخری مرتبہ گزشتہ سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور اس میں انہوں نے 63 رنز کی اعلیٰ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا، البتہ یو یو ٹیسٹ کلیئر نہ کرنے کے باعث بھارتی ٹیم سے آؤٹ ہو گئے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں میرے خاندان نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں نے بہت سے ڈومیسٹک میچز کھیلے تا کہ یو یو ٹیسٹ کلیئر کر سکوں، میں نے اس پر بہت زیادہ محنت کی ہے، میں ہمیشہ اپنے پورے کیریئر میں فٹ رہا مگر اس مرتبہ اچانک ٹیسٹ کا کلیئر نہ ہونےکاسبب میری انجری تھی۔

  • کیاآپ ویرات کوہلی کےاس اعزاز سےواقف ہیں؟

    کیاآپ ویرات کوہلی کےاس اعزاز سےواقف ہیں؟

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہر ملک میں سنچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ سے ویرات کی شادی خوش نصیبی ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے دنیائے کرکٹ کا وہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اب تک کسی بھارتی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا۔چھے(6) ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے تھے، جواب میں انڈیا نے 270رنز کا ہدف 46ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

     

error: Content is protected !!