والی بال

ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان واپڈا کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ینگون (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی کلب واپڈا نے ترکمانستان کلب بیناگر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔میانمار میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکمانستانی ...

مزید پڑھیں »

جونیئر والی بال ٹیم کی وطن واپسی،بنوں کے 4کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

بنوں(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان جونیئر والی بال ٹیم میں شامل بنوں کے چار کھلاڑی ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئے کھلاڑیوں کا بنوں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا گزشتہ دنوں بحرین اور ایران میں ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کے ساتھ 23 ممالک کے ...

مزید پڑھیں »

ایشین جونیئر والی بال: پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی

منامہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو 3-0سے آؤٹ کلاس کر دیا ۔ گرین شرٹس 13ویں پوزیشن کیلئے آج جاپان کا سامنا کریں گے ۔ بحرین کے شہر رفع میں جاری ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں کھیلے گئے 13ویں تا 16ویں پوزیشن کے سیمی فائنل ...

مزید پڑھیں »

پاکستان ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی والی بال کوچ مظہر حسین گوجر نے کہا ہے کہ 12 رکنی ٹیم ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جو 30 جولائی سے چھ اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت محب رسول کریں گے ۔ دیگر منتخب کھلاڑیوں میں محمد ادریس، ...

مزید پڑھیں »

19ویں ایشین جونئیر والی بال چیمپین شپ،پاکستان کی پہلی کامیابی

مانامہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بحرین میں کھیلی جا رہی19ویں ایشین جونئیر والی بال چیمپین شپ میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جارڈن کی ٹیم کو3-0سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آج سپورٹس سٹی ہال مانامہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مسلسل دو ناکامیوں کے ...

مزید پڑھیں »

ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ کا 30جولائی سے برما میں آغاز

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ 30جولائی سے 6اگست تک برما میں منعقد ہوگی جس کے لئے قومی والی بال کی تیاریاں جاری ہیں ۔ٹیم کے کوچ مظہر حسین ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ادریس ،شیراز ،دلاور خان ،مبشر رضا ،وسیم خان ،منیر احمد ،محمد آصف ،کاشف ،ناصر دلبر ،فہد رضا اور امل خان شامل ہیں ...

مزید پڑھیں »

خیبرپختونخوا انٹر ڈویژنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا انٹر ڈویژنل والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، فائنل میں پشاور ڈویژن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنوں ڈویژن کو دو کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا عزیز اﷲ جان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ...

مزید پڑھیں »

شاہقین والی بال و نوجوان کھلاڑیوں کے لئے خوشخبری

کوٹلی(سپورٹس لنک رپورٹ)اپریل کے پہلے ہاف میں برقی سٹیڈیم  دھڑہ کے مقام پر سدھنوتی و کوٹلی کے نوجوان  کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا  اہتمام کیا جا رہا ہے. جس میں دونوں اضلاع کی صرف آٹھ آٹھ ٹیمیں  حصہ  لیں گیں۔اس ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں  مقامی  اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل  ھوں گی ۔کسی بھی ٹیم  میں دوسرے گاؤں کا ...

مزید پڑھیں »

قائد اعظم گیمز،والی بال مقابلے شروع،خیبرپختونخوا،فاٹا،پنجاب اور بلوچستان کی کامیابیاں

اسلام آباد ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں والی بال کے مقابلے شروع ہوگئے، گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 2-0 سے، فاٹا نے گلگت بلتستان کو 2-0 سے، پنجاب نے اسلام آباد کو 2-0 سے، بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 2-1 سے شکست دی، ...

مزید پڑھیں »