ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،آسڑیلیا نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیکر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔

بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلوی بولرز کے سامنے بنگلادیشی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے۔بنگلادیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

https://twitter.com/i/status/1456234674292994054

وسیم اکرم بھی کل کے میچ کو فکس قرار دینے کے مخالف ایڈم زیمبا کی اسپن بولنگ نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑادیے اور صرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے گئے۔اسی طرح جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹیں لیں، جبکہ گلین میکسویل بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ 

error: Content is protected !!