گرڈ گرلز کی خدمات سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن شپ سیزن دوہزار اٹھارہ میں گرڈ گرلز کی خدمات سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 منیجنگ ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز شان بریچز نے بتایا کہ موٹر ریسنگ کے کھیل کو اپنے وژن کے تحت مزید بہتر بنانے کیلئے تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ نئے سیزن کا آغاز25مار چ سے ہوگا۔ برٹش سرکٹ سلور اسٹون کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹوارٹ پرنگل کا کہنا تھا کہ وہ کھیل میں خواتین کے عدم استعمال سے متعلق فارمولا ون انتظامیہ کے فیصلے کی مکمل حمایت کریں گے کیونکہ یہ ایک فضول مشق ہے ۔

تعارف: newseditor