راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ایک روزہ ریجنزکرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے میں لاہوروائٹ، لاہوربلیوز، اسلام آباد اورپشاور ریجن کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام جاری ٹورنامنٹ میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہوروائٹ نے فیصل آباد کو 3رنز سے شکست دیدی، لاہوروائٹ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48اوورز میں 249رنز پرآئوٹ ہوگئی جواب میں فیصل آباد کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر246رنز بناسکی، کے آرایل گرائونڈ راولپنڈی میں لاہوربلیوز نے کراچی وائٹ کو 77رنز سے ہرادیا، لاہوربلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 288سکورکیا، جواب میں کراچی کی ٹیم 43.3اوورز میں 211رنز پر ڈھیرہوگئی، ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے فاٹا کو9وکٹوں سے شکست دیدی، فاٹا کی ٹیم 44.1اوورز میں 224رنز پر آئوٹ ہوگئی جس کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے 35.3اوورز میں ایک وکٹ پر 228رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا، ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں پشاورریجن نے راولپنڈی کو 8وکٹوں سے ہرایا، راولپنڈی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 302رنز بنائے ،جواب میںپشاورریجن نے 47.3 اوورز میں 2وکٹوں میں 307رنز بناکر میچ جیت لیا۔