میلبرن: (سپورٹس لنک رپورٹ) میلبرن سائیکل ریس برطانیہ کے کھلاڑی ایڈ کلانسی نے جیت لی۔ ویمن ٹرافی پر آسٹریلیا کی اینی مک وین نے قبضہ جمایا۔
میلبرن سائیکل ریس کے ٹریک پر کھلاڑیوں نے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا۔ برطانوی سائیکلسٹ ایڈ کلانسی نے اکیاون کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلائی۔ وہ انفرادی ٹائم ٹرائل کیٹگری میں سب سے پہلے منزل پر پہنچے۔
ویمن سائیکلسٹ نے بھی خوب زور لگایا۔ شائقین نے بھی کھلاڑیوں کا بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ویمن ریس میں آسٹریلیا کی اینی مک وین نے میدان مار لیا۔ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن کو خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔