یہ کون ریسلنگ رنگ میں اترنے کو تیار؟تفصیلات اس رپورٹ میں

نیویارک: (سپورٹس لنک رپورٹ) یو ایف سی کی سابق امریکی چیمپئن رونڈا روسے نے ریسلنگ رنگ میں اترنے کی تیاری کر لی۔ انہوں نے چند روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے میگا ایونٹ کے دوران انٹری بھی دی مگر فائٹ کئے بغیر واپس لوٹ گئیں۔ روسے کا کہنا ہے کہ میری ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے لیکن میں یوایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہولی ہولم سے شکست کے بعد سے انہوں نے کوئی فائٹ نہیں کی۔ ریسلنگ کیساتھ ساتھ رونڈا کئی ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں، سلوسٹر سٹالن کیساتھ ان کی ایک فلم 2016 میں ریلیز بھی ہوئی تھی۔

 

11Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!