شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں بچھائے گئے نئے آسٹروٹرف میں باقائدہ ہاکی مقابلوں کا آغاز

راولپنڈی (نواز گوہر سے)کھیلوںکے حوالے سے ایک تاریخ ساز دن کے طور پر یادگار رہنے والے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں بچھائے گئے نئے آسٹروٹرف میں باقائدہ ہاکی مقابلوں کا آغاز ہو گیاہے ۔ چیئرمین سٹیئر نگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی نے پاکستان ہاکی کے شہرہ آفاق کھلاڑیوں ، شہناز شیخ، سلیم شیروانی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوجید بابر ، سپورٹس آفیشلز کے ہمراہ آسٹرو ٹرف گراونڈ میں کشمیر سالییڈیرٹی ہاکی کپ کے سلسلے میں ہاکی میچ دیکھے اور کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ملک سہیل ، مسعود انور ، صنوبر گل طاہر شیرازی بھی موجود تھے۔ محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہاکہ راولپنڈی میں کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال اور تمام انڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کی عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کا سہرا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے سر ہے جنہوں نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لئے خطیر فنڈز فراہم کئے جن سے اس وقت نوجوان تمام کھیلوں میں اپنی اعلی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کوروشن مستقبل دیا ہے اور انہیں کھیلوں کے بھر پور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہو سکیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہاکہ راولپنڈی اس وقت کھیلوں کا شہر بن گیا ہے اور نوجوان ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں 72فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہو رہے ہیں جن سے نوجوان کھیلاڑی مستفید ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم کے بعد گورنمنٹ وقار النساء گرلز کالج کے ہاکی گراونڈ میں آسٹرو ٹرف بچھایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اولمپئن منظور جونیر الیون اور اولمپئن شہناز شیخ الیون ہاکی کا نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں شہناز شیخ الیون نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ خوبصورت آسٹرو ف ٹرف گراونڈ میں کھیلے گئے دلچسپ ہاکی مقابلے کو بڑی تعداد میں شائقین نے دیکھا اور کھلاڑیوںکے اعلی کھیل کی داد دی ۔ اس سے قبل لڑکیوں کے ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں شہناز شیخ الیون نے صفر ایک سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ہاکی کے مائیہ ناز اولمپئنز شہناز شیخ اور سلیم شیروانی ، انٹرنیشنل ایمپائر شفاعت علی بغدادی اور دیگر آفیشلز نے راولپنڈی میںہاکی کے کھیل کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہاکی کے سہولیات عام ہونے سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا اور بڑی تعداد میں نوجوان ہاکی کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوںکے جوہر دکھائیں گے۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے بھی آسٹرو ٹرف پر میچ کھیلنے کے تجربے کوخوش کن قرار دیا اور کھیلوںکی سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور محمد حنیف عباسی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ ان اقدامات سے کھیلوں کے میدان آبادہوں گے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacan4d
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam
bacan4d
bacan4d
situs toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
bacan4d
xx1toto
slottoto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
ts77casino
ts77casino
ts77casino
ts77casino