اسلام آباد مریڈین بی ڈویژن فٹبال لیگ ترمڑی کلب نے جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) ترمڑی کلب نے غوری کلب کو 3-1 گول سے شکست دے کر اسلام آباد مریڈین بی ڈویژن فٹبال لیگ جیت لی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی مریڈین گروپ آف کمپنیز سربراہ سردار طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا اس کے علاوہ سردارطارق محمود نے اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹبال لیگ اور اسلام آباد مریڈین سپر لیگ سپانسرز کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری، نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر، ہماکب کے صدر سید ذاکر حسین نقوی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے لیگ کے فائنل میچ میں وقفے تک غوری کلب کو ترمڑی کلب کے خلاف 1-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ترمڑی کلب نے نے تین گول کرکے مقابلہ 3-1 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فیضان نے دو اور جواد نےگول ایک گول کیا ۔جبکہ غوری کلب کی جانب سے واحد گول شہزاد نے کیا۔ میچ کمشنر کے فرائض عبدالرحمن مانی نے جبکہ ریفریز کے محمد ابراہیم ۔ علی اور شمون نے انجام دیئے، اس موقع پر مہمان خصوصی سردار طارق محمود نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور مریڈین گروپ آف کمپنیز اس سلسلہ میں اپنا تعاون جاری رکھے گا اور اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹبال لیگ اور اسلام آباد مریڈین سپر لیگ سپانسرز کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہا ۔

 

تعارف: newseditor