سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،آسٹریلیا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی


ہوبارٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) گلین میکسویل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، کینگروز نے 156 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ڈیوڈ ویلے نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں ڈیوڈ وارنر اور کرس لین کو آئوٹ کر کے کینگروز پر دبائو بڑھانے کی کوشش کی تاہم اس کے بعد میکسویل حریف بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، انہوں نے ڈٹ کر انگلش بائولرز کا مقابلہ کیا اور ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، میکسویل نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس سے قبل انہوں نے 3 وکٹیں بھی لی تھیں، انہیں ریکارڈ ساز آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی قائد ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بائولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، 16 کے سکور پر انگلینڈ کو جیسن روئے کا نقصان اٹھانا پڑا جو 9 رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر ایلکس ہیلز نے ڈیوڈ میلان کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور 60 تک پہنچا دیا، یہاں پر آشٹن ایگر نے ہیلز کو آئوٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، ہیلز 22 رنز بنا سکے، 94 کے سکور پر کپتان مورگن 22 رنز بنانے کے بعد میکسویل کی گیند کا نشانہ بنے، جوز بٹلر 5 رنز بنا کر چلتے بنے، ثام بیلنگز بھی 10 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، ان کے آئوٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے اگلے چار کھلاڑی یکے بعد دیگرے آئوٹ ہو گئے

جس کی وجہ سے وہ بڑا ہدف قائم نہ کر سکی، ڈیوڈ میلان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ویلے 3، عادل راشد 1 اور ٹام کیورن 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کرس جورڈن 16 اور مارک ووڈ 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈیوڈ ویلے نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں ڈیوڈ وارنر اور کرس لین کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابیاں دلائیں، وارنر 4 اور کرس لین بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، اس موقع پر میکسویل اور ڈی آر سی شارٹ نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ میں 78 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا، 82 کے سکور پر عادل راشد نے شارٹ کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، شارٹ 30 رنز بنا سکے، سٹوئنس 6 رنز بنا کر چلتے بنے، ٹریوس ہیڈ بھی 6 رنز بنا سکے، میکسویل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلش ٹیم کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، میکسویل نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیلی، ایلکس کیری 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ڈیوڈ ویلے نے 3 جبکہ عادل راشد اور مارک ووڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport