سعید اجمل نے توجہ کوچنگ پر مرکوز کرلی

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ )سابق پاکستانی باولر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی سے قومی ٹیم کی پرکارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیسپن بائولنگ کوچ وسابق قومی باولر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے باولنگ میں جو بھی پرفارمنس دی وہ سب پوری پاکستان قوم کے سامنے ہیں، اب میں کوچنگ میں نام بنانا چاہتا ہوں۔سابق قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی کا قومی ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس طرح کی تقریبات سے لوگوں میں جوش و خروش بڑھتا ہے اس طرح کی تقریبات ہونی چاہیں۔واضح رہے کہ سعیداجمل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپن بائولنگ کوچ کی خدمات سرانجام دیں گے۔

تعارف: newseditor