مبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنانے والے سافٹ ویئر انجینئر کو گرفتار کرلیا گیا۔سچن ٹنڈولکر اور ان کی بیٹی سارہ کی زندگی کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ چند روز قبل سارہ سے محبت کے دعویدار اور اسے فون پر اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ابھی اس معاملے کو ختم ہوئے چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے نام سے جعلی ٹویٹر اکانٹ بنانے والیسافٹ ویئر انجنئر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ دراصل 2017 کا ہے، اس شخص نے سارہ کے نام سے فرضی اکانٹ بناکر بھارتی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے خلاف توہین اور ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر کے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبئی کی سائبر پولیس میں سارہ کے نام سے فرضی اکانٹ بنانے والے شخص کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس وقت جعلی اکانٹ سے تبصرے کیے گئے اس وقت سارہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھیں۔سائبر پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے بعد جعلی اکانٹ بنانے والے 39سالہ شخص نتن سیشود کو تعزیرات ہند کے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، دو موبائل فونز، راٹراور کمپیوٹر سے متعلق دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرضی اکانٹ موبائل فون سے بنایا گیا ہے جس میں سارہ کی تصویر بھی استعمال کی گئی ہے پولیس موبائل نمبر اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہی اس شخص تک پہنچی ہے۔سافٹ ویئر انجنئر نتن کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ نتن بے قصور ہے اسے پھنسایا گیا ہے، میرے موکل نے سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ خریدا ہے،ہوسکتا ہے اس سے پہلے جو یہ لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہو اس نے سارہ ٹنڈولکر کے نام سے فرضی اکانٹ بنایا ہو۔ عدالت نے دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد سافٹ ویئر انجنئر نتن کو 9 فروری تک پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔