خلا میں بیڈمنٹن میچ کی نئی تاریخ رقم

واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔بین الاقوامی خلائی سٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ ٹکنا ممکن نہیں، وہاں خلابازوں نے ریکٹ اور شٹل کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی۔دو ،دو کی ٹیم میں بٹنے والے روسی، امریکی اور جاپانی کھلاڑیوں کو خلائی سٹیشن میں اچھا شغل بھی مل گیا اور ایک تاریخ بھی رقم ہوگئی۔پہلے میچ میں کوئی سکور نہ رکھا گیا، اس طرح چاروں ہی کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!