ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب،پاکستانی پرچم نمایاں،کھلاڑیوں کا شاندار استقبال


پیانگ یانگ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کا پانچ رکنی دستہ ونٹر اولمپکس گیمز میں اپنے جوہر دکھائے گا۔گزشتہ روز وفد جنوبی کوریا پہنچ گیا تھا،دستے میں صرف دوکھلاڑی شامل ہیں۔اولمپکس مقابلے جنوبی کوریامیں شروع ہو رہے ہیں۔پانچ رکنی دستے میں صرف دوکھلاڑی شامل ہیں۔دورکنی ٹیم کے کپتان محمدکریم نے پاکستانی جھنڈااولمپکس کے صدرکے حوالے کیا۔

ونٹراولپکس گمیز میں پاکستان صرف کھیل سکی میں حصہ لے گا۔ونٹر اولمپکس کی ہونے والی دلفریب افتتاحی تقریب میں پاکستان کو بھی باقاعدہ طور پر نمایاں کیا گیا،تقریب کے دوران رنگ برنگی روشنیوں سے پاکستان کے پرچم کو نمایاں کیا گیا اور پاکستانی دستے کی آمد پر پرجوش الفاظ میں اس کا استقبال بھی کیا گیا۔

تعارف: newseditor