پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باﺅلر عمر گل نے پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کے اعزاز میں آئی سی ایم ایس ورسک روڈ کیمپس میں تقریب منعقد کی گئی‘چیئرمین آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم ملک تجمل حیات خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز پلیئرز آئی سی ایم ایس ورسک روڈ کیمپس پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا‘دونوں کھلاڑیوں کا سکول کے اساتذہ اور طلباءسے تعارف کرایا گیا کھلاڑی طلباءمیں گھل مل گئے اور انہوں نے سیلفیاں بنوائیں‘آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام ہونیوالی تقریب میں چیئرمین آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم ملک تجمل حیات خان نے گولڈ میڈل سے نوازا‘ اس موقع پر اے آئی پی ایس کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک‘صدر پی ڈی سی اے اصغر علی خان ‘عاصم خان ‘ڈاکٹر ذاکر خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین آئی سی ایم ایس ملک تجمل حیات خان نے دونوں کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ‘ اوپنر فخر زمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی سی ایم ایس میں بہترین ماحول میں بہترین تعلیم فراہم کی جارہی ہے طلباءتعلیم پر اپنا فوکس رکھیں تاہم فارغ وقت ملنے پر کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں ‘انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے عمرگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی سی ایم ایس نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کیا ہے میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کا پہلا کپتان بھی رہا ہوں فخر زمان بھی آئی سی ایم ایس کی طرف سے کھیلے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے اور آئندہ بھی اس ادارے کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔