دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ  شروع ہو گئی ہے جو 16 فروری تک جاری رہے گی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں کراچی،حیدر آباد،بلوچستان،لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،چیمپئن شپ کے سلسلے میں انڈر 19 کے کھیلے گئے آج پہلے میچ میں سٹی سکول ڈی کے کراچی نے بیکن ہائوس ڈیفنس کو دو صفر سے شکست دیدی،انڈر14 کے کھیلے گئے میچ میں بیکن ہائوس لبرٹی لاہور نے ہیرا سکول بلوچستان کو دو ایک سے شکست دیدی،آج ہونے والی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ارم یوسف تھیں،اس موقع پر شریک ٹیموں کے تمام کوچز اور منیجرز کو شیلڈز دی گئیں،اس موقع پر مقبول آرائیں جنرل سیکرٹری پاکستان تھرو بال فیڈریشن،ایشین تھرو بال فیڈریشن و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!