ڈی جی آئی ایس پی آر سے پشاور زلمی کے چیئرمین کی ملاقات

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی نئی شرٹ ڈی جی آئی ایس پی آر کو پیش کی۔

اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کی کامیابی میں پشاور زلمی کا اہم کردار تھا اور اس فرنچائز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان آئے تھے۔

اس موقع پر جاوید آفریدی نے حوصلہ افزائی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor