فٹبال ٹیم کو 4ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی،فحش فلموں کی اداکارہ نے کھلاڑیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

روم(سپورٹس لنک رپورٹ) اٹلی کے شہر ویسنزکی فٹ بال ٹیم کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی جس پر وہ انتہائی مشکل مالی حالات کا شکار ہیں تاہم اب فحش فلموں کی اداکارہ امینڈا فوکس ان کی مدد کے لیے سامنے آ گئی ہے. ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امینڈا نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد اس کی فحش فلمیں جتنا کمائیں گی اس کا 10فیصد وہ ان کھلاڑیوں کو دے گی۔امینڈا فوکس کا کہنا تھا کہ ’’ویسنزا فٹ بال ٹیم کبھی اٹلی کی سب سے بہترین ٹیم ہوا کرتی تھی لیکن اب انہیں چار ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی. میں اس شہر کو پسند کرتی ہوں اور اکثر یہاں آتی رہتی ہوں. اس بار میں یہاں آئی تو لوگوں نے مجھے یہ خبر سنائی جس پر میں انتہائی افسردہ ہوئی.‘‘ حال ہی میں امینڈا کی تصاویر کا حامل کیلنڈر بھی شائع ہوا ہے جس کی قیمت 6.65پاؤنڈ (تقریباً 1ہزار روپے) ہے. امینڈا نے اعلان کیا ہے کہ اس کیلنڈر سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 10فیصد بھی وہ ان کھلاڑیوں کو دیں گی۔

 

تعارف: newseditor