اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وزارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ٹین پیگنگ کلبز کے تعاون سے دو روزہ سالانہ نیزہ باز ی فیسٹیول پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیرہوگیا۔میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے130کلبوں کے700 گھوڑوں نے حصہ لیا۔ایونٹ کا افتتاح وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری سید ابو احمد عاکف نے کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کہ پی ایس سی نے مختلف سپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ہاکی ،کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹس شامل ہیں۔