دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے ساتویں میچ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو5 وکٹوں سے شکست دیدی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔
پشاور زلمی کے 132 کے رنز کے ہدف کو کراچی کنگز نے جوئے ڈینلی29، بابر اعظم 28،انگرم 23،محمد رضوان19 اور روی بھوپارا 17رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ڈیوین اسمتھ 71، کامران اکمل 14اور تمیم اقبال 11 رنز کی بدولت132رنز کا قابل دفاع ہدف دیا ۔
کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا،17 کے اسکور پر جورڈن کی بال پر ابتسام شیخ نے خرم منظور کا ایک مشکل کیچ پکڑلیا۔
پشاور زلمی کو دوسری وکٹ 41رنز دینے کے بعد ملی ،1چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 28رنز بنانے والے بابر اعظم کو ابتسام شیخ نے کپتان ڈیرن سیمی کی مدد سے قابو کرلیا ۔
تیسری وکٹ پر جوئے ڈینلی اور انگرم نے29رنز کی شراکت قائم کی ، 87کے اسکور پر 4چوکوں کی مدد سے 29رنز بنانے والے ڈینلی کو جورڈن نے آئوٹ کردیا ۔
انگرم 1چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 23رنز بنائے تھے کہ ابتسام شیخ کی گیند پر محمد حفیظ کو گیند تھما بیٹھے اس وقت کراچی کنگز کا اسکور 99رنز تھا۔
پانچویں وکٹ پر محمد رضوان اور روی بھوپارا نے30رنز جوڑے ، رضوان کو محمد اصغر کو پویلین بھیج دیا ،