سلطان خان کی رستم زماں گاما پہلوان دنگل میں ٹائٹل فتح

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ملتان کے سلطان حامد خان نے رستم زماں گاما پہلوان دنگل جیت لیا ۔بڑے جوڑ میں انہوں نے لاہور کے شہوار پہلوان کو شکست دیدی،پنجاب سٹیڈیم میں چھوٹے بڑے اکتالیس جوڑ پڑے ، پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ آزمائے ۔ گاما پہلوان دنگل کا ٹائٹل مقابلہ حامد خان اور شہوار پہلوان کے درمیان 35 منٹ جاری رہا مگر حامد خان پہلوان نے خوبصورت دائو لگا کر شہوار پہلوان کو چت کر دیا۔ فاتح پہلوان نے رستم پاکستان ٹائٹل کو اپنا ہدف قرار دیا ہے ۔ ٹائٹل جیتنے پر انہیں ایک لاکھ روپے اور گرز انعام دیا گیا ۔

 

تعارف: newseditor