پی ایس ایل تھری،،،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری جیت


شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔سرفراز الیون نےپیٹرسن 48،اسد شفیق 22،محمد نواز25 ناٹ آئوٹ اور شین واٹسن 13کی بدولت 135رنز کا ہدف 18ویںاوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی 43، مصباح الحق 22، فہیم اشرف21 اور ڈومینی 14رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ پر 134 رنز بنائے اور 135رنز کا قابل دفاع ہدف سیٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اسد شفق اور شین واٹسن نے اننگز شروع کی اور 31 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈرشین واٹسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13رنز بنائے، انہیں فن نے رومان رئیس کی مدد سے قابو کیا۔مصباح الحق الیون کو دوسری وکٹ 42 کے اسکور پر ملی، محمد سمیع نے ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے عمر امین کو 6 رنز پر شاندار بولڈ کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 48 کے اسکور پر گری، 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنانے والے اوپننگ بیٹسمین اسد شفق کو فن نے کلین بولڈ کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اسٹیون فن کامیاب ترین بالررہے ہیں، جنہوں نے 2 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سمیع کےحصے میں ایک وکٹ آئی ہے۔

تعارف: newseditor