کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 135رنز درکار

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مقررہ 20اوورز میں 135 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیوک رونچی 43، مصباح الحق 22،فہیم اشرف21اور ڈومینی 14رنز کی بدولت7 وکٹ پر 134 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ،لیوک رونچی اور چیڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 13کے اسکور پر گری ،چیڈوک والٹن 8رنز بناکر انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسری وکٹ 25کے اسکور پر مل گئی ،ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے آصف علی کو راحت علی شاندار بولڈ کیا۔

تیسری وکٹ پر اوپنر لیوک رونچی اور جیک پال ڈومینی نے41 شراکت قائم کی،66 کے مجموعی اسکور پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنانے والے لیوک رونچی کو حسان خان نے بولڈ کردیا۔

کپتان مصباح الحق نے جیک پال ڈومینی کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 27 رنز کی شراکت قائم، 93 کے اسکور پر 14رنز پر کھیل رہے ڈومینی کو جان ہیٹنگز نے محمد نواز کی مدد سے قابو کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچویں اور انتہائی اہم وکٹ 99 کے اسکور پر مل گئی،1چھکے اور 1چوکے کی مدد سے 22رنز بنانے مصباح الحق کو شین واٹسن نے میدان بدر کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی وکٹ 128رنز پر گری ،19ویں اوورمیں شین واٹسن کو لگاتار 2چھکے مارے تھے، وہ 21 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے طرف سے راحت علی ،انور علی ، جان ہیٹنگزاور حسان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا یہ پہلا میچ ہے ،اس سے قبل کوئٹہ اور اسلام آباد کی ٹیموں نے 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں اور ایک ایک میں کامیاب رہے ہیں۔

مصباح الحق انجری کے باعث گزشتہ دو میچز میں اسلام آباد کی قیادت نہیں کرسکے تھے ،ان کی جگہ رومان رئیس نے ذمہ داری ادا کی تھی ، انہیں ایک میچ میں کامیابی ملی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

تعارف: newseditor