پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ محدود وسائل اور ناگفتہ بہہ حالات کے باوجود فاٹا کے نوجوانوں نے جس جوانمردی ان سب کا مقابلہ کیا وہ دنیا کی تاریخ میںاور کہیں بھی نہیںملے گا،ہمارے نوجوان صحت سرگرمیوں میں جوش وخروش حصہ لے رہے ہیں جواس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پوری دنیا کے دے رہے ہیں ۔فاٹا میں سپورٹس ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ فاٹا کے کھلاڑیوںنے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ،انکا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے اندر فاٹا میں انقلابی تبدیلی لائی جارہی ہے جس سے فاٹا کے عوام کو براہ راست مستفید ہوسکیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاوفد کی قیادت سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نومنتخب صدر جہانزیب صدیق کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری عاصم شیراز ، سینئر ممبر اعجازاحمدخان اور عظمت اللہ بھی موجود تھے۔گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے بتایا ہے کہ فاٹا کے سات ایجنسیوں اور ایف آرز کے علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور سپورٹس کو ترجیح دے رہے ہیں جسکے لئے مختلف پراجکٹس منظور کئے گئے ہیں ،جس سے پورے فاٹامیں انقلاب آجائے گا اورعوام کو انکی دہلیز پر یہ سہولتیں بہم پہنچائے جائیں گے،انہوںنے کہا کہ فاٹا میں سپورٹس کے شعبے کو بھی اہمیت دی جارہی ہے تاکہ فاٹا کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوسکے اور وہ کھیلوںکے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکے، انہوںنے کہاکہ میری ذاتی خواہش ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی بہتر مستقبل بنانے میں ہر کوئی اپنا اہم کردار اداکرسکے ،کیونکہ یہی نوجوان ہمارے کل کا مستقبل ہے،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے صوبے کے اندر سپورٹس ررائٹرز ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ،انہوںنے کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے قلم کے ذریعے نامساعد حالات میں فاٹا اور صوبے کا سوفٹ امیج دکھانے میں اپنی ذمہ داری پوری کی ہے ،جسکے لئے سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے تمام ممبرصحافی مبارک باد کے مستحق ہیں اور میں انکی خدمات کو تہہ دل سے سراہتا ہوں قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق نے گورنر خیبرپختونخوا کو ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوںنے اطمینان کااظہار کیا۔