نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن اختتام پذیر،انڈر19کافائنل خیبرپختونخواکےعمرجہانگیر نےجیت لی

انڈر19 گرلز فائنل میں بلوچستان کی الجا طارق،انڈر15زین باجوہ،انڈر17آرمی کےعبدالمنان فائنل جیتنے میں کامیاب رہےسیکرٹری سپورٹس عابدمجیداورڈپٹی کمشنرسوات جنید خان نےکھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں

پشاور(رپورٹ:غنی الرحمن)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نگرانی خیبرپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراوتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقدہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔

چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹس کے مردوخواتین کھلاڑیوں نے بھرپور۔شرکت کی اور۔اپنی پرفارمنس کا۔مظاہرہ کیا۔اس چمپین شپ کے فائنل میچز گزشتہ روز کھیلے گئے۔

انڈر19 سنگل میں خیبرپختونخوا کے عمر جہانگیر نے کے پی ہی کے ملک دانیال کوتئیس اکیس ، انیس اکیس اور اکیس تیرہ سے شکست دیکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ انڈر19 گرلز فائنل میں بلوچستان کی الجا طارق نے پنجاب کی حدیقہ آفتاب کواکیس سات ، اکیس چار سے ہراکر تائتل اپنے نام کرلی ، اسی طرح گرلز اندر17 فائنل میں پاکستان آرمی کی سمیعہ طارق نے سندھ کی عمارہ اشتیاق کو اکیس انیس ، سولہ اکیس اور اکیس دس سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی

انڈر17 بوائز کیٹگری کے فائنل میں آرمی کے عبدالمنان نے پنجاب کے عامر کو بائیس چوبیس ، اکیس گیارہ اور اکیس سولہ سے شکست دی،بوائز انڈر15 فائنل میں پنجاب کے زین باجوہ نے خیبر پختونخوا کے فہد خان کو اکیس انیس اکیس سترہ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، ویمنز ڈبل اندر19 فائنل میںپاکستان آرمی کی سمیعہ طارق اور بلوچستان کی الجا طارق نے آرمی کی عمامہ عثمان اور دینا شہزادی کو اکیس پندرہ اور اکیس دس سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا

جبکہ بوائز انڈر19 ڈبل میں خیبرپختونخوا کے افنان خان اور حمزہ خان نے خیبرپختونخوا کے عمر جہانگیر اور محمد زیاد کوہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی،اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سیکرٹری سپورٹس عابدمجیداورڈپٹی کمشنرسوات جنیدخان نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں

انعامات اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس۔موقع پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کےچیئرمین ایم پی اے۔نثارمہمند ،صدرظفرعلی خان اورسیکرٹری حاجی امجدخان سمیت کوچزندیم خان اورحیات اللہ بھی موجودتھے۔

تعارف: newseditor