علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں کشمیر ڈے اسپورٹس فیسٹول 5 فروری سے شروع ہوگا۔ پرویز شیخ

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ)علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ کے اعلامئے کے مطابق کالج میں کشمیر ڈے اسپورٹس فیسٹول 5 فروری سے شروع ہوگا۔مختلف ایونٹس کے لیئے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد امین کو کووآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ایونٹس کے اختتام پر کالج کے پرنسپل 

پروفیسر عبدالمجید عمرانی فاتحین میں انعامات تقسیم کرینگے۔ہفتے بھر جاری رہنے والے مذکورہ فیسٹول میں منی میراتھن ریس، واک فار پیس، والی بال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، ٹگ آف وار اور بیس بال مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تعارف: newseditor