پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کا 11ویں روز،فیصل آباد، لاہور، سرگودھا اور بہاولپور ڈویژنز کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کے 11ویں روزبھی مقابلے جاری رہے، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا اور بہاولپور ڈویژنز کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل 6فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 7فروری کو ہوگا، جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں چار میچز کھیلے گئے

پہلے میچ میں بہاولپور ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 2-1سے ہرادیا،بہاولپور ڈویژن کی جانب سے علی مرتضی اور ابصار بن رئوف جبکہ ملتان ڈویژن کی جانب سے کاشف صادق نے ایک گول کیا

دوسرے میچ میں سرگودھا ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 4-1سے ہرادیا،سرگودھا ڈویژن کی جانب سے محمد طلحہ نے دو، شاہیر اورمحمد ارباب نے ایک، ایک گول کیا

گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے ثاقب علی نے ایک گول کیا، تیسرے میچ میںراولپنڈی ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 3-0سے ہرادیا، راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے محمد عثمان، احمدمصطفی اور ثمر عباس نے ایک، ایک گول کیا

چوتھے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے ساہیوال ڈویژن کو 6-1سے ہرایا، فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے شیروز خان اور محمد عثمان نے 2،2،ابراہیم اور محمد ساجد نے ایک ، ایک گول کیا، ساہیوال کے شاکر علی نے ایک گول کیا۔

تعارف: newseditor