راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈی سی راولپنڈی الیون نے یوم یکجہتی کشمیر نمائشی ہاکی میچ جیت لیا، ڈی ایچ اے راولپنڈی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4سے ہرا دیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے سکالر حافظ ثناء اللہ کی قیادت میں کشمیری نوجوانوں نے یکجہتی کشمیرریلی بھی نکالی جس میں ڈی اوسپورٹس منظرشاہ، ڈی ایس او شمس توحیدعباسی، چوہدری یاسین،عثمان شریف،فیضان عالم، زاہدمحمود، محمداعجاز، شفقت نیازی، آرگنائزنگ سیکرٹری ملک ساجداعوان اوردیگر مہمانوں نے خصوصی شرکت کی۔شہنازشیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں مقررہ وقت تک میچ دو، دو گول سے برابر تھا جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا جو ڈی سی الیون نے ایک گول کی برتری سے جیت لیا۔