لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے معروف سینئر سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے، سپورٹس کی ترقی کے لئے سپورٹس انفراسٹرکچر کو بھی وسیع کیا جارہا ہے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ہر ماہ ایک کھیل کی صوبائی سطح پر چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، چیمپئن شپ کے بعد ہاکی لیگ بھی کرائی جائے گی، کھلاڑیوں کو بہترین اور اعلی معیار کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو انعامات بھی دے رہے ہیں تاکہ ان کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھے، سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی نے کہا کہ سپورٹس کے لئے فروغ سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، سپورٹس میں ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے جس کو سامنے لانے کی ضرورت ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے معروف سینئر سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی کو سوینئر پیش کیا۔