سابق ٹیسٹ امپائر میاں سید احمد شاہ انتقال کر گئے

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ ایمپائر میاں سید احمد شاہ انتقال کر گئے میاں سید احمد شاہ 28 اپریل 1940کو پیدا ہو ئے ۔ میاں احمد شاہ پاکستان کے سابق امپائر تھے اس نے 1997 میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا ایک ٹیسٹ میچمیں امپائرنگ بھی کی تھی ۔ میاں احمد شاہ نے پانچ ون ڈے میچز کی امپائرنگ بھی کی تھی۔ وہ 1984 سے 003 تک پی سی بی کے امپائر رہے اور وہ گورنمنٹ کالج کے پروفیسر بھی تھے پشاور ۔ سابق ٹیسٹ ایمپائر گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔ پشاور کے علاقہ یوسف آباد دلہ زاک روڈ میاں سیداچمدشاہ مرحوم کانمازہ جنازہ ڈسٹرکٹ کالونی اباد میں اداکی گئی اور پشاور متنی میں سپردخاک کردیاگیا۔

تعارف: newseditor