خیرپور(سپورٹس لنک رپورٹ)ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق پیر نورالحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں سیکیورٹی فورسز کے کرنل ندیم مشتاق. 104ونگ خیبر رائفلز کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص صدیق ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی. ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر حاجی امیر محمد خان آفریدی سیکرٹری حمیداللہ آفریدی. ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان. ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راھد گل ملاگوری پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جمال آفریدی. عدنان شینواری. گوڈگورنس کے سیکرٹری عظمت علی شینواری خیبر سٹوڈنٹس یونین کے سربراہ ابودردا شینواری . ودیگر مہمان بھی موجود تھے
سپورٹس فیسٹیول میں باڑہ. جمرود. تیراہ ملاگوری لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں نے شرکت کی پاکستان سپورٹس فیسٹیول 23مارچ تک جاری رہے گا جس میں 2500کھلاڑی شرکت کریگی سپورٹس فیسٹیول میں فٹ بال. کرکٹ. والی بال باسکٹ-بال. بیڈمنٹن شامل ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں نے جمناسٹک پی ٹی شو. رسی کشی اور دیگر ملی نغمے پیش کیے گئے جس سے آئے ہوئے تماشائی خوب لطف اندوز ہو گئے.
پاکستان سپورٹس کے افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جاری کھیل امن کی نشانی ہیں یہاں کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود جنہوں نے تعلیم کے میدان میں ہمیشہ ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر کا مقام ہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ علاقے میں پاک فوج ایف سی سابق خاصہ دار فورس اور لیویز و مشران اور عوام کے قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہو گیا ہیں
جس کی زندہ مثال وادی تیراہ بازار زخہ خیل باڑہ اور دیگر دور افتادہ علاقے شامل ہیں جس کو نو گو ایریا کہا جاتا تھا لیکن اب پاک آرمی ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے قربانیوں کی وجہ سے مکمل امن قائم ہیں اور اب وہاں پر عوام بہتر زندگی گزار رہے ہیں. وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جوکہ بہترین کرکٹر تھے ان کا ویژن ہیں کہ ملک اور تمام صوبوں میں کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور ہر ضلع کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس قائم بنائے گی تاکہ ملک و علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے اور کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ملک میں کچھ عناصر سازشیں کرتے ہیں جوکہ کھبی کامیاب نہیں ہونگے
پاکستان قیامت قائم اور دائم رہے گا اور ملک کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر سیکورٹی فورسز. محکمہ کھیل. ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے لئے 2لاکھ روپے کا اعلان بھی کر دیا