پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس ڈائریکٹریٹ کےزیراہتمام اگلےماہ سےمنعقدہ انڈر21گیمز سےنچلی سضح پرکھیلوں کوفروغ ملےگا،صوبےبھرسےبہترین ٹیلنٹ کو سامنےلانےکیلئےصاف وشفاف ٹرائلزلینگے، میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےتائیکوانڈوکوچ شفیق الرحمن نےکہاکہ ہمارےہاں کافی ٹیلنٹ موجودہے تاہم انہیں مواقع دینااورسرپرستی کرنےکی ضرورت ہےاوراللہ کےفضل سےان گیمزسے کھلاڑیوں کومکمل سرپرستی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ قیوم سٹیڈیم میں قائم تائیکوانڈواکیڈمی سے مردوخواتین کھلاڑی سامنےاناشروع ہوگئے،جن میں اقصی وصال،عبداللہ،احمد،زوار،افاق،سہیل،مروان،ٹاقب اورحمادقابل ذکرہیں۔چارسدہ میں منعقدہ انٹرڈویژنل تائیکوانڈو ٹورنامنٹ میں اقصی وصال نےشاندارکھیل پیش کرتے ہوئےگولڈمیڈل حاصل کیا۔