پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسپورٹس آفیشلز اور کھلاڑیوں کی آگہی کے لئے ریفریشر کورس جمعہ کو ہوگا

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) اسپورٹس ریفریشر کورس کا انعقاد۔ پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسپورٹس آفیشلز اور کھلاڑیوں کی آگہی کے لئے ریفریشر کورس آج بروز ہفتہ گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے, جس میں پورے صوبے سے تعلیمی اداروں, مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشن اور اکیڈمیوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران, کوچز اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے. ڈاکٹر مظاہر ضیاء, ڈاکٹر شیریں بھٹی, ڈاکٹر نسیم جوہر, محمد سلیم چوہدری, سید سخاوت علی لیکچرز دیں گے. اسماعیل شاہ ڈاج بال اور ابرار حسین ایتھلیٹکس کی عملی تربیت دیں گے. سید آغا رفیع اللہ, رکن قومی اسمبلی, مہمان خصوصی,سید شاہجہاں خان, سابق مشیر, وزیر اعلیٰ سندھ, صاحب صدر, ڈاکٹر طارق گجر (این ای ڈی یونیورسٹی) اور ولید علی (اٹلس ہنڈا پاور) مہمان اعزازی ہوں گے. آرگنائزنگ کمیٹی میں غلام یاسین, مختار احمد خان, محمد خالد رحمانی, اظہر صمدانی, منصور شیخ, سید عبدالباسط, کاشف احمد فاروقی شامل ہیں. کووڈ 19 کے تحفظاتی اقدامات کے تناظر میں منعقد ہونے والے اس اہم کورس کی کامیابی کے لئے سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم اور سیکریٹری, سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر کا خصوصی تعاون شامل حال ہے…

تعارف: newseditor