لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔پاکستان کا 145 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 16اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔پاکستان کے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے جہاں شاہین آفریدی نے ابتدا میں ہی 2 وکٹیں لے لیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے 3 ٹی 20 میچز کی سریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محمد رضوان اور فہم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 145رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب کےلیے جنوبی افریقا کی طرف سے جینمن ملان اور ریزا ہینڈرکس میدان میں اترے۔پہلے اوور کی پہلی گیند پر ہی شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگا لیکن انہوں نے اگلی گیند پر میلان کو میدان سے واپسی کا راستہ دکھادیا۔
دوسرا اوور گرین شرٹس کو کافی مہنگا پڑ گیا، حارث روف نے اس اوور میں 15 رنز دیے ہیں۔تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے بغیر کوئی رنز دیے ایک اور وکٹ اپنے نام کی ہے انہوں نے جےجے اسمٹس کو 7 رنز پر بابر اعظم کی مدد سے قابو کرلیا۔مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 98 رنز پر ریزا ہینڈرکس کی گری، وہ 30 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان کا شکار بنے۔
جنوبی افریقا کے پائٹ وین بلجون کو 42 ہی کے اسکور پر محمد نواز نے قابو کرلیا، یوں جنوبی کے 4 کھلاڑی 105 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔جنوبی افریقا نے 13 اوورز میں 4 وکٹ پر 111 رنز بنالئے ہیں۔