پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو تین رنز سے شکست دیدی تھی۔

تعارف: newseditor