کراچی تائیکوانڈو کے زیر اہتمام چار روزہ کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 21ء آغاز

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ ) کراچی تائیکوانڈو کے زیر اہتمام چار روزہ کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 21ء آغاز ہوگیا.اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مرتضی حسن بنگش,پاکستان تائیکوانڈو ٹیم ہیڈ کوچ محمد آصف بھی موجود تھے. ایونٹ کے پہلے روز پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کےسیکریٹری جنرل و چیئرمین ریفری کمیشن پاکستان مرتضی حسن بنگش کی زیر نگرانی ریفری ریفریشر کورس کا اہتمام بھی کیا گیا.

انکے ہمراہ سندھ تائیکوانڈو کے صدر کامران قمر قریشی,کوالیفائڈ انٹر نیشنل ریفریزخلدون راجہ,خرم رشید خان ,اسد خان بھی ہمراہ تھ. مزکورہ کورس میں سندھ بھر سے جونیئر سینئر پلیئرز آفیشلز انٹرنیشنل کوالیفائڈ ریفریز سے تربیت حاصل کی.

ایونٹ کے دوسرے روز کے آغاز میں پاکستان تاائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد نے ویڈیو پیغام دیا.جس میں کراچی تائیکوانڈو کی جانب سے ایونٹ کے بہترین انتظامات اور تائیکوانڈو کے فروغ کے حوالے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا.بعد ازاں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے شروع ہوئے انڈر 60 کے جی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے حمزہ نے پہلی

ڈسٹرکٹ ملیر کے جمعہ خان نے دوسری,انڈر 65 کے جی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آغا نے پہلی,ڈسٹرکٹ ملیر کے ابرار نے دوسری, انڈر 45 کے جی کے مدثر نے پہلی,ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے حریرہ نے دوسری, انڈر 55 کے جی ویمنز میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی نزرہ نے پہلی,ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مریم نے دوسری, انڈر 45 کے جی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ہمنا کی پہلی ,حیدرآباد کی مہناز نے دوسری,انڈر 50 کے جی میں ڈسٹرکٹ ملیر ریہا نے پہلی ,ڈسٹرکٹ سینٹرل کی لائبہ نے دوسری,انڈر 40 کے جی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل شانزے نے پہلی , ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی سعدیہ نے دوسری جبکہ انڈر 36 کے جی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی دعا پہلی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی خدیجہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی.

چیمپیئن شپ میں 14 سال.17 سال اور 17 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی مزکورہ کیٹیگریز میں سندھ بھر کے ڈویژن کے علاوہ لاہور,ملتان,پشاور,کوئٹہ اور اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے دیگر شہروں سے حصہ لے رہے ہیں. جبکہ ایونٹ کی نگرانی سندھ تائیکوانڈو کررہی ہے
چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بریگیڈیئر ر مظفر الحسن جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض فراز عثمان کررہے ہیں.

ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایس عاصم ہیں.جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں خلدون راجہ, متین عزیز,نور احمد,مس ماجدہ,ثاقب اکرام,اشفاق احمد ہونگے.میڈیا کوارڈینیٹر محمد وقاص شیخ ہیں.چار روزہ ایونٹ میں ریفری ریفریشر کورس کے علاوہ کیڈٹس,جونیئر سینئر چیمپیئن کھیلی جارہی ہیں.

تعارف: newseditor