عالمی ریکارڈ ہولڈ راشد نسیم نے قائم کردہ نیا ورلڈ ریکارڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے نام کردیا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راشد نسیم کا قومی ہیرو علی سدپارا کے لیۓ بڑا قدم ملک کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے بیٹے نے کوہ پیما علی سدپارہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے راشد نسیم نے نے 65 واں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا کوہ پیما محمد علی سدپارا کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے اور ان سے محبت کے اظہار اور ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوۓ عالمی ریکارڈ پاکستان کے ہیرو کے نام کر دیۓ

پہلا ریکارڈ اس وقت چین کے پاس ہے کنگفو ماسٹر xie desheng نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14 تاش کے پتوں کو نن چکو سے بوتل کو گراۓ بغیر نکالا تھا جبکہ راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا،دوسرے ریکارڈ میں 334 مکوں کے مقابلے میں 378 پنچ کرتے ہوۓ تاریخ کے سب سے بہتر فٹنس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا اور اس ریکارڈ کو تاریخ کا سب سے بہتر ریکارڈ کی فہرست میں شامل کیا تھا یہ ریکارڈ سلووکیہ کے پاول ٹروسو نے بنایا تھا۔

تعارف: newseditor