ورلڈ آرچری انڈور سیریز آن لائن اسٹیج فور

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ آرچری انڈور سیریز آن لائن اسٹیج فور ۱۳ تا ۱۴ فروری ۲۰۲۱ نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں کھیلا گیا۔ اس ایونٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چالیس آرچرز نے پاکستان آرچری فیڈریشن کی سرپرستی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس ایونٹ میں محفوظ الحق نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بطور ابزرور فرائض انجام دیئے۔


ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے آرچرز کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو اس انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارک باد پیش کی۔


سندھ سے تعلق رکھنے والی فی میل آرچرز ندا رحمان ، عطیہ رحمان اور لائبہ نے بلترتیب پاکستان میں چوتھی ، پانچویں اور چھٹی پوزیشن اور ورلڈ میں بلترتیب ۳۸۰،۳۸۳ اور۳۸۶ پوزیشنز حاصل کیں۔ بوائز کیٹیگری میں سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچرز محمد شازرخ بن فرخ ، سید انیق اور ارسلان احمد صدیقی نے بلترتیب پاکستان میں سولویں ، سترویں اور اٹھارویں پوزیشن اور ورلڈ میں بلترتیب ۷۷۲،۷۷۸ اور۷۹۴ پوزیشنز حاصل کیں۔

تعارف: newseditor