ٹی ٹوئنٹی کی نئی عالمی درجہ بندی،محمد رضوان کی لمبی چھلانگ


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر آگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں ۔ڈیوڈ میلان کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تبریز شمسی نے تین پوائنٹس کی ترقی کی۔بولرز کی رینکنگ میں راشد خان پہلے ، تبریز شمسی دوسرے ، مجیب الرحمان تیسرے اور عادل رشید چوتھے نمبر پر ہیںآل راونڈرز میں محمد نبی پہلے ، شکیب الحسن دوسرے جبکہ گلین میکسول کا تیسرا نمبر ہے۔بولرز اور آل راؤنڈز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تعارف: newseditor