صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی 20میچ اور سیریز جیتنے پر مبارکباد

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی 20میچ اور سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیاہے، زاہد محمود نے اپنے پہلے میچ میں 3وکٹیںحاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی، دونوں ٹیموں نے سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دورہ کے دوران بہترین انتظامات پر پولیس، سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات ڈیوٹی دے کر سیریز کو کامیاب بنایا، شائقین کرکٹ اب پاکستان سپر لیگ 6کی تیاری کریں۔

تعارف: newseditor