مجید خان میموریل ٹیبل ٹینس لیگ کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)مجید خان میموریل ٹیبل ٹینس لیگ جوھَر ٹیبل ٹینس میں منعقد ہوئی ۔ جس میں جوھَر ٹیبل ٹینس کے میمبر کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ اس لیگ کے مہمان خصوصی سابقہ سندھ اور کراچی ٹیم کے کھلاڑی فرید الحق تھے ۔ سنگلز کے مقابلوں میں ارحم بن فرخ نے پہلی ۔ نتالیہ ثاقب نے دوسری ۔ انبیا ثاقب نے تیسری ۔ روحیم خان نے چھوتی پوزیشن حاصل کی ۔
جبکہ ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں مجید خان گرین نے مجید خان بلیوز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2
سے شکست دیکر ٹائٹل حاصل کر لیا
مجید خان گرین کی ٹیم میں علی رضوی ۔ ارحم بن فرخ ۔ اور نتالیہ ثاقب ۔ اور مجید خان بلیوز میں انبیا ثاقب ۔ روحیم خان ۔ سمیر پاشا اور فرحان برنی شامل تھے

مہمان خصوصی جناب فرید الحق نے کھلاڑیوں کو فائنل کے اختمام پر کھیلنے کی مزید تکنیک باتیں ۔

اس موقع پر جوھَر فاؤنڈیشن کے صدر جناب ارشد مسعود اور جوھَر ٹیبل ٹینس کلب کے کوارڈینیٹر انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی فرخ کمال بھی موجود تھے ۔فرخ کمال نے اپنی تقریر میں کہا مجید خان کی ٹیبل ٹینس کی خدمات کو نہیں بھلایا جا سکتا ۔ ان کے دور میں پاکستان کی ٹیم اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔
مجید خان صاحب کے بیٹے عارف خان اور نوا سوں امین خان اور معین خان نے پاکستان کا نام روشن کیا

تعارف: newseditor