مجید خان میموریل ٹیبل ٹینس لیگ ارحم بن فرخ کے نام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مجید خان میموریل ٹیبل ٹینس لیگ کا سنگل ایونٹ ارحم بن فرخ نے جیت لیا جبکہ ٹیم ایونٹ کا ٹاءٹل مجید خان گرین ٹیم کے نام رہا ۔ ایونٹ کا انعقاد جوہر ٹیبل ٹینس کلب میں کیا گیا تھا جس میں کلب کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی تھی ۔ سنگلز کے مقابلوں میں ارحم بن فرخ نے پہلی، نتالیہ ثاقب نے دوسری، انبیا ثاقب نے تیسری اور روحیم خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں مجید خان گرین نے مجید خان بلیوز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیکر ٹاءٹل جیتا ۔ مجید خان گرین کی ٹیم میں علی رضوی، ارحم بن فرخ اور نتالیہ ثاقب جبکہ مجید خان بلیوز میں انبیا ثاقب، روحیم خان، سمیر پاشا اور فرحان برنی شامل تھے ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق نیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی فرید الحق تھے جنہوں نے نا صرف کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے بلکہ انہیں ٹیبل ٹینس کھیل کے بارے میں مفید ٹپس بھی دیں ۔ اس موقع پر جوہر فاءونڈیشن کے صدر ارشد مسعوداور کلب کے روح رواں سابق انٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ فرخ کمال بھی موجود تھے ۔

تعارف: newseditor