پاکستان سپر لیگ 6،کمشنر ہائوس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیرصدارت پاکستان سپر لیگ 6 کی سیکیورٹی اور انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس کمشنر ہاؤس میں ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی سی بی نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز کو بریفنگ دی گئی اور پی ایس ایل 6 کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ اسٹیڈیم کےاطراف اور راستوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے ایکشن کٹ آؤٹس شارع فیصل و دیگر مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔

نویدشیخ کا کہنا تھا کہ ضروری راستوں کو بند کیا جائے اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔خیال رہے پی ایس ایل 6 کے آغاز میں صرف ایک دن رہ گیا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل شام کو ہوگی اور پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی اور کوئٹہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تعارف: newseditor