کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے اظہار کے لیے کشمیر ڈے کی مناسبت سے ٹرائنگولر کرکٹ سیریز منعقد کر رہا ہے. قاضی نصر عباس
نمائشی کرکٹ سیریز منعقد کرنے کے حوالے سے آرگنایزنگ کمیٹی اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایکٹنگ کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس کے مطابق کشمیر ڈے کی مناسبت سے سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چانسلر الیون، وائس چانسلر الیون اور رجسٹرار الیون کے درمیان نمائشی ٹرائی اینگولر کرکٹ سیریز منعقد کی جارہی ہے۔ کرکٹ سیریز 21 فروری کو صبح کے 10 بجے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلی جائے گی. اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی صاحب بطور مہمان خصوص شرکت کریں گے.
ڈایریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس سے پہلے بھی ڈیفینس ڈے, پاکستان ڈے اور جشن آزادی کے موقع پر میچز منعقد کراتی رہی ہے. ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے نمائشی میچ کے انعقاد کے حوالے سے آ گنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے. میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اقبال بیگ ہونگے جبکہ ممبران میں اقبال شیخ, طارق خان اور آصف ظہیر شامل ہیں.
چانسلر الیون کے کپتان وقاص بخاری کے ساتھی کھلاڑیوں میں میں فرحان خان، قاضی نصر عباس، عامر عابدی، اکمل مصطفی، عاطف اقبال، شعیب سیال، شکیب چشتی، شہباز، کامران مظفر، عزیز اللہ، محمد علی، ارشد خان، ساجد خان، عدنان باجوہ، کنور علی اور راؤ عارف شامل ہیں۔
وائس چانسلر الیون کے کپتان خواجہ مسعود احمد کے ساتھی کھلاڑیوں میں ڈاکٹر سرمد شمس، حسن ذکی، جہاں زیب خان، زبیر راؤ، کامران خان، جہانزیب شیخ، فرحان حیدر، فہیم حیدر، محمد شفیق، علی اکبر، آصف خان، سالار خان، حبیب شوکت، ڈاکٹر صہیب، ڈاکٹر مزمل شاہ اور ڈاکٹر ابرار الحق شامل ہیں۔ ٹیم مینیجر ریحان شمس اور کوچ سید وقاد علی ہاشمی ہونگے۔
رجسٹرار الیون کے کپتان زبیر حمیدی کے ساتھی کھلاڑیوں میں فیصل سلیم، عبداللہ انصاری، محمد عقیل، یاسر فاروقی، خالد، عبد الرحیم، محمد اکرام، وقاص احمد، لقمان، محمد شکیل، فاروق ق ثناء بلوچ، شکیل احمد، عبدالوحید اور زعیم احمد شامل ہیں ٹیم مینیجر عبدالغنی ہونگے۔