کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ویون رچرڈز کا پاکستان کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے مینٹور سر ویوین رچرڈز سے محروم رہے گی۔سر ویوین رچرڈز نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے سر ویوین رچرڈز کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔سر ویوین رچرڈز ابتدائی پانچ سیزن میں ہر سال گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بطور مینٹور موجود رہے ہیں۔

تعارف: newseditor