ملتان میں سکواش کے ایونٹس ہونا اچھی بات ہے، جان شیر خان


ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)لیجنڈری اسکواش پلیئر جان شیر خان نے شکوہ کیا ہے کہ اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش لیجنڈ کا کہنا تھا کہ اسکواش کے ملتان میں انٹرنیشنل ایونٹ ہو رہے ہیں جو بہت اچھا قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلے صرف لاہور، کراچی اور پشاور میں انٹرنیشنل ایونٹ ہوتے تھے۔

جان شیر خان نے شکوہ کیا کہ اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے پاکستان میں اسکواش کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں، ڈسیپلن اور فٹنس کی کمی ہے۔

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ملک کے دیگر شہروں میں بھی کروایا جائے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسکواش میں پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔

تعارف: newseditor