پاکستان میں ہنگری کے سفارتخانے کے اہلکار نے پاکستان میں ٹیکبال گیم کا افتتاح کر دیا


پشاور:(سپورٹس نیوز) پاکستان میں ہنگری کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹیوا ڈارٹکاککس (Tivadar Takacs) نے ہنگری سے شروع ہونے والی ٹیک بال گیم کا پشاور میں آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کو چار ٹیبل فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ اس افتتاح کے ساتھ ہی پاکستان میں ٹیکبال فیڈریشن نے اپنے امور کا باضابطہ آغاز کردیا۔یہ ٹیک بال کھیل کی پاکستان میں پہلی افتتاحی تقریب تھی جس میں اسلام آباد میں ہنگری کے سفارتخانے کے عہدیداروں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹیک بال گیم کی افتتاحی تقریب میں ہنگری کے سفارتخانے کے عہدیداران سمیت ٹیواڈار ٹاککس، ڈپٹی ہیڈ آف مشن کیساتھ فرسٹ سیکرٹری (Szabolcs Bényi)سیزبولکس بینی اور کمرشل کونسلر ڈاکٹر استوان گرافجودی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم 1000 کھیل کے میدان مراد علی مہمند، فیڈریشن صدر میاں ابصار علی،سیکرٹری اقرا رحمان، دونوں اس وقت ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور کوچ ہیں سمیت کھلاڑی اور عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشن کے نائب ہیڈ ٹیواڈارٹاککس نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹیک بال سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعاون دیرپا ہے اور ہنگری کا دنیا کے مختلف کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ہے کیونکہ اولمپک سطح پر درجہ بندی میں یہ مجموعی طور پر9ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیک بال کی دریافت ہنگری نے کی ہے اور اب ہنگری کو کھیلوں میں عالمی چمپئن شپ کے انعقاد کا اعزاز ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک برادرانہ ملک ہے اور مختلف کھیلوں کی دلچسپ صلاحیتوں کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا میں اس کا کلیدی کردار ہے اور امید ہے کہ پاکستان میں ٹیک بال کے تعارف کے ساتھ ہی کھیلوں کے آنے والے دن میں مزید نوجوانوں کو راغب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیک بال فیڈریشن (FITEQ) نے مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کیلئے پاکستان بین الاقوامی سطح کے چار میدان ٹیبل پاکستان ٹیکبال فیڈریشن کو عطیہ کیے۔ یہ ٹیبل خیبرپختونخوا میں پشاور اور سوات)جبکہ ایک پنجاب اورایک سندھ کیلئے مختص کی جائے گی جبکہ مزید 56 ٹیبلیں حکومت ہنگری کی طرف سے پاکستان کے نوجوانوں کے لئے تحفہ کے طور پر پاکستان آرہی ہیں۔ اس موقع پرمہمان خصوصی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نئے متعارف کرائے جانے والے ٹیکبال گیم کے آغاز میں تعاون بڑھانے کو سراہا۔ ڈائریکٹر وزیر اعظم 1000 کھیل کے میدان مراد علی مہمند نے اپنی استقبالیہ تقریر میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مختلف کھیلوں کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

تعارف: newseditor