پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی نیٹ بال کپ 3 مارچ سے شروع ہو گا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی نیٹ بال کپ 3 مارچ سے سٹی سکول پی اے ایف چپٹر، کراچی میں شروع ہو گا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں انڈر 15، انڈر17 اور انڈر 19 کے مقابلے شامل ہیں۔ اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں اپنی اپنی رجسٹریشن یکم مارچ تک ای میل paknetball@gmail.com یا فون نمبر 03219229711 پرکروا سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں مقابلے 4 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 5 مارچ کو کھیلاجائے گا، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

تعارف: newseditor