کورنگی ٹگ اف وار ایسو سی ایشن کے زیرے اھتمام انٹرنیشنل ٹگ اف وار ڈے منایا گیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کورنگی ٹگ اف وار ایسو سی ایشن کے زیرے اھتمام انٹرنیشنل ٹگ اف وار ڈے منایا گیا ۔ چیئرمین کورنگی ٹگ وف وار ایسو سی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری اور کوچ انجم وارثی نے ٹگ اف وار گیم کی اگاہی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا ۔

جس میں کھلاڑیوں کو کھیل کے مطلق کوچنگ فزیکل فٹنیس اور بیسک رولز کے بارے میں مکمّل اگاہی دی گی ۔ بعد میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا ۔ کورنگی ڈسٹرکٹ اور HRDCP اسپورٹس ونگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔


جو کے کورنگی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے جیت لیا ۔کورنگی ڈسٹرکٹ کی جانب سے پریھا ارشد اور طوبیٰ عمران جبکے HRDCP اسپورٹس ونگ کی جانب سے سمین شمیم اور ارشمہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔


مہمان خصوصی طارق شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ طارق شاہ نے اپنے خطاب میں کراچی ٹگ اف وار ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جاوید اقبال بیگ اور صدر محسن علی خان کی خدمات سراہا ۔

تعارف: newseditor