آل خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چمپئن شپ محمد عمادنے جیت لی

چارسدہ۔ال خیبرپختونخواجونیئرسکواش چمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی،انڈر17کافائنل محمدعمادنے جیت لی،جپکہ انڈر15,ایونٹ کافائنل ابراہیم زیب اورانڈر19کٹیگری کافائنل میچ مطہرزیب نے جیت کر ٹرافی اپنےنام کرلی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسرچارسدہ کے زیراہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ مین منعقدہ صوبائی سطح کےاس ٹورنامنٹ میں صوبے بھرسے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

گزشتہ روزکھیلے جانیوالے انڈر15کٹیگری کے فائنل میں ابراہیم زیب نے شایان علی شاہ کوتین صفر ہرایا ان کاسکور12/10 9/11 11/5,اور11-7
رہی۔جبکہ انڈر17 کے فائنل میں محمد عمادنے یاسین خٹک کوتین صفر سےہرایا جن کا سکور11/9 11/8 11/8 رہا۔اسی طرح 19سال۔سے کم عمرکھلاڑیوں کے مابین کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں مطہرعلی شاہ نے مدمقابل کھلاڑی فہددشریف کو3-0سےشکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ امیچ کا سکور11/6 11/7 11/5رہا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرعادل شاہ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں اور افیشلزمیں یادگاری شیلڈزتقسیم کئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر تحسین اللہ خان،صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداروکوچ منورزمان اورسکواش کوچ محمدوسیم بھی موجودتھے۔

تعارف: newseditor